اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بدھ کو وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سپیکرنے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور چوہدری ارمغان سبحانی اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کا بچھڑ جانا …
سردار ایاز صادق کی وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائشگاہ آمد، والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بدھ کو وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
سپیکرنے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور چوہدری ارمغان سبحانی اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان ہے، والدین خصوصاً والدہ کی شفقت سے محروم ہونا بڑا صدمہ ہے،
دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ارمغان سبحانی اور اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اللّٰہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔







