اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پاکستان کے سیمی کنڈکٹر شعبے کی ترقی اور عالمی سطح پر انضمام کے امکانات پر غور کے لئے ایک اہم راؤنڈ ٹیبل ڈائیلاگ کی میزبانی کرنے جا رہی ہے۔ یہ قومی سطح کا مکالمہ یونیورسٹی کے سائنس ٹیکنالوجی اینڈ بزنس سپیس، سینٹر فار ایڈوانسڈ الیکٹرانکس اینڈ فوٹو وولٹک انجینئرنگ اور بزنس انکیوبیشن سینٹر کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ ’’اسٹرینتھننگ …
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پاکستان کے سیمی کنڈکٹر شعبے کی ترقی اور عالمی سطح پر انضمام کے امکانات پر غور کیلئے راؤنڈ ٹیبل ڈائیلاگ کا انعقاد کریگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پاکستان کے سیمی کنڈکٹر شعبے کی ترقی اور عالمی سطح پر انضمام کے امکانات پر غور کے لئے ایک اہم راؤنڈ ٹیبل ڈائیلاگ کی میزبانی کرنے جا رہی ہے۔ یہ قومی سطح کا مکالمہ یونیورسٹی کے سائنس ٹیکنالوجی اینڈ بزنس سپیس، سینٹر فار ایڈوانسڈ الیکٹرانکس اینڈ فوٹو وولٹک انجینئرنگ اور بزنس انکیوبیشن سینٹر کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
’’اسٹرینتھننگ پاکستانز سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم: فرام بلڈنگ بلاک ٹو گلوبل انٹیگریشن‘‘ کے عنوان سے یہ راؤنڈ ٹیبل ڈائیلاگ (جمعرات) 29 جنوری کو کونسل ہال، ایڈمنسٹریشن بلاک، آئی آئی یو آئی ایچ-10 کیمپس میں منعقد ہوگا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس اعلیٰ سطحی مکالمے میں حکومت، منصوبہ بندی و پالیسی سازی کے اداروں، تعلیمی حلقوں، کاروباری برادری اور صنعت سے وابستہ تقریباً تمام اہم سٹیک ہولڈرز کی شرکت متوقع ہے جنہوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔
اس وسیع شرکت کو پاکستان میں سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کی مضبوطی اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے فروغ کے لئے اس فورم کی اہمیت کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔راؤنڈ ٹیبل ڈائیلاگ کے دوران پاکستان میں سیمی کنڈکٹر صنعت کے بنیادی ڈھانچے، افرادی قوت کی تیاری، تحقیق و ترقی، پالیسی فریم ورک اور عالمی ویلیو چینز میں شمولیت کے امکانات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مکالمہ نہ صرف قومی سطح پر ایک جامع حکمتِ عملی کی تشکیل میں مدد دے گا بلکہ پاکستان کو عالمی سیمی کنڈکٹر مارکیٹ میں ایک مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے راہ ہموار کرے گا۔یونیورسٹی حکام کے مطابق اسلامی یونیورسٹی تحقیق، اختراع اور صنعت و اکیڈمیا کے باہمی اشتراک کو فروغ دے کر جدید ٹیکنالوجیز کے میدان میں قومی اہداف کے حصول کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔







