اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے معروف قانون دان، سینئر سیاستدان اور ممتاز سماجی شخصیت،رکنِ صوبائی اسمبلی سیمی اشرف ریاض قتیانہ کے والد اور رکنِ قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے سسر محمد افضل وٹو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے مرحوم کی قومی …
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا محمد افضل وٹو کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے معروف قانون دان، سینئر سیاستدان اور ممتاز سماجی شخصیت،رکنِ صوبائی اسمبلی سیمی اشرف ریاض قتیانہ کے والد اور رکنِ قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے سسر محمد افضل وٹو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے مرحوم کی قومی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک زیرک سیاستدان ،قانون دان، بااصول اور قابلِ اعتماد شخصیت کے حامل تھے، جنہوں نے بطور ممبر صوبائی اور قومی اسمبلی ملک و قوم کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قانونی، انتظامی اور سماجی حلقوں کے لیے ان کا خلا کبھی پر نہیں کیا جا سکتا۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ محمد افضل وٹو کا انتقال نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ ملک کے قانونی، انتظامی اور سماجی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنتِ الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔سیدال خان ناصر نے مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔








