اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک۔ای پی اے) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصدزونگ کے گرین اور کاربن اخراج میں کمی لانے جیسے اقدامات کے تحت اسلام آباد میں وسیع پیمانے پرشجرکاری مہم کا آغازکرنا ہے۔زونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق زونگ کے ہیڈکوارٹرز میں معاہدے پر دستخط …
زونگ کا اسلام آباد میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کے لئے ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے ساتھ معاہدہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک۔ای پی اے) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصدزونگ کے گرین اور کاربن اخراج میں کمی لانے جیسے اقدامات کے تحت اسلام آباد میں وسیع پیمانے پرشجرکاری مہم کا آغازکرنا ہے۔زونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق زونگ کے ہیڈکوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل سید ابرار حسین اور ڈائریکٹر ڈاکٹر محسنہ زبیر جبکہ زونگ کی جانب سے ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز، برانڈ اینڈ سسٹین ایبلٹی نبیلہ یزدانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز اینڈ سسٹین ایبلٹی عندلیب اسلم نے پودا لگا کرشجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں، فضائی آلودگی اور حیاتیاتی تنوع کے نقصانات سمیت درپیش ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے جس کے لئے اسلام آباد میں سبزہ کو فروغ دیا جائے گا،اس مقصد کے لئے شہر کے مختلف مخصوص علاقوں میں تقریباً ساڑھے تین ہزار مقامی پودے لگائے جائیں گے۔
زونگ فورجی کی ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشنز، برانڈ اینڈ سسٹین ایبیلٹی نبیلہ یزدانی نے کہا کہ ماحولیاتی ذمہ داری زونگ کے بنیادی طریقہ کار کا لازمی حصہ ہے، یہ شجرکاری مہم ہماری اس وابستگی کی عکاس ہے کہ ہم پائیداری کو اپنے آپریشنز میں شامل کریں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسلام آباد اور اس سے آگے کے لئے ٹھوس اور طویل المدتی ماحولیاتی اثرات پیدا کریں۔ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل سید ابرار حسین نے کہا کہ زونگ کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان کے ماحولیاتی مسائل کا عملی حل نکالنے کی عمدہ مثال ہے،مقامی درخت لگانے اور کمیونٹی میں آگاہی پیدا کرنے کے ذریعے ہم نہ صرف اسلام آباد کے گرین انفراسٹرکچر کو بہتر بنا رہے ہیں بلکہ فضائی معیار، حیاتیاتی تنوع اور موسمی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی فوائد حاصل کر رہے ہیں۔
ایسے اقدامات سے یہ بھی ظاہر ہوتاہے کہ مشترکہ کوششیں ہمارے شہروں کے لئے کس طرح ایک پائیدار مستقبل تشکیل دے سکتی ہیں،شراکت داری کے تحت عوام کے لئے آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں گی تاکہ کمیونٹی کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور ماحولیاتی نگہداشت کا کلچر فروغ پاسکے۔مزید یہ کہ ان اقدامات سے شہریوں میں اپنی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا جائے تاکہ وہ سبز طرزِ عمل اختیار کریں، ان کوششوں کا مقصد طویل المدتی ماحولیاتی فوائد حاصل کرناہے جن میں فضا سے کاربن کوزیادہ سے زیادہ جذب کرنا اورشہروں کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں کمی لانا شامل ہے۔زونگ فورجی ایسے اقدامات کے ذریعے پائیدار ترقی، کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور پاکستان میں ایک سرسبز مستقبل کے لئے اپنی وابستگی جاری رکھے ہوئے ہے۔








