اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم /وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد کلب کی مسجد کی توسیع اور تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کیا۔جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مسجد کے کردار کو ایمان، اتحاد، روحانی نشوونما اور معاشرتی ہم آہنگی کے مرکز کے طور پر اجاگر کیا۔ نائب وزیراعظم نے اس بابرکت اقدام میں تعاون کرنے پر کلب انتظامیہ …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد کلب کی مسجد کی توسیع اور تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم /وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد کلب کی مسجد کی توسیع اور تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کیا۔جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مسجد کے کردار کو ایمان، اتحاد، روحانی نشوونما اور معاشرتی ہم آہنگی کے مرکز کے طور پر اجاگر کیا۔ نائب وزیراعظم نے اس بابرکت اقدام میں تعاون کرنے پر کلب انتظامیہ اور تمام معاونین کی کاوشوں کو سراہا۔








