اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ریوائیو پاکستان کے سربراہ عمران علی کی قیادت میں اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں معروف ادارہ ’’ایچ بی کے‘‘ کے روح رواں ڈاکٹر محب اللہ آفریدی ، امداد خان اور عامر خان شامل تھے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ریوائیو پاکستان کے سربراہ عمران علی کی قیادت میں اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ریوائیو پاکستان کے سربراہ عمران علی کی قیادت میں اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں معروف ادارہ ’’ایچ بی کے‘‘ کے روح رواں ڈاکٹر محب اللہ آفریدی ، امداد خان اور عامر خان شامل تھے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے مواقع اور ان کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مذہبی سیاحت ، کاروبار کے فروغ اور ترقی کے بہترین مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ بدامنی اس حوالہ سے ایک اہم رکاوٹ ہے تاہم افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز جس انداز سے جانوں کے نذرانے پیش کرکے قیام امن کی بحالی و استحکام میں کوشاں ہیں، وہ لائق ستائش ہے اور اس کے دور رس اثرات جلد سب کے سامنے ہوں گے۔








