اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی قابلِ فخر فتح نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔ جمعے کو ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ …
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی کامیابی پر اظہارِ مسرت

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی قابلِ فخر فتح نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔
جمعے کو ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ کھلاڑیوں کی منظم حکمتِ عملی، اعلیٰ نظم و ضبط اور ٹیم ورک نے میدان میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کےلئے آئندہ میچز میں مزید کامیابیوں کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ بالخصوص چیئرمین محسن نقوی مبارک کے مستحق ہیں۔








