وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی ملاقات

103

نیویارک ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیویارک میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم کو پاکستان میں تعلیم خصوصاً خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان میں تعلیم کے چیمپئین ثابت ہونگے