نیویارک ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کشمیر بارے رابطہ گروپ کے اراکین نے کشمیریوں کے ساتھ حق خود ارادیت کی جہدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے72ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لئے آواز اٹھانے کے لئے …
اسلامی تعاون تنظیم کا حق خود ارادیت کی جہدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
نیویارک ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کشمیر بارے رابطہ گروپ کے اراکین نے کشمیریوں کے ساتھ حق خود ارادیت کی جہدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے72ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لئے آواز اٹھانے کے لئے بھر پور عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس اجلاس کے فیصلے آئندہ ہفتے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے تاکہ اس پر مزید کاررروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اجلاس کی صدارت او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد نے کی ۔ اجلاس میں ترک نائب وزیراعظم، پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، آزربائیجان کے وزیرخارجہ، آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود،کشمیری نمائندے اشتیاق حمید اور اقوام متحدہ کے لئے سعودی عرب کے مستقل نمائندے سمیت دیگر ممالک کے وزراءبھی شامل تھے۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ 1989ءسے اب تک مقبوضہ کشمیر کی وادی میں بھارتی فورسز نے 95 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو شہید ، 10 ہزار سے زیادہ کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی ہے جبکہ کشمیری سماجی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے۔









