اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سالگرہ یکم فروری اتوار کو منائی گئی۔ وہ 1982 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ شعیب ملک 2007 سے 2009 تک پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔ انھوں نے 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا اور 2001 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ شعیب ملک نے …
قومی کرکٹر شعیب ملک کی سالگرہ منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سالگرہ یکم فروری اتوار کو منائی گئی۔ وہ 1982 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ شعیب ملک 2007 سے 2009 تک پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔ انھوں نے 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا اور 2001 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
شعیب ملک نے 3 نومبر 2015 کو 2019 کرکٹ ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ شعیب ملک نے کرکٹ کا آغاز ایک آف سپنر کی حیثیت سے کیا لیکن جلد ہی خود کو آل راؤنڈر کے طور پر تسلیم کروایا۔ وہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کرکٹ میں کئی قومی و بین الاقوامی ریکارڈ رکھتے ہیں۔ سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک کے اہل خانہ ،کرکٹ کے شائقین اور مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور شعیب ملک کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔








