سرگودھا -01 فروری (اے پی پی):سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پہلی سرگودھا نیشنل جونیئر سکواش چیمپیئن شپ 2026ء کا انعقاد 4 فروری سے 6 فروری تک سرگودھا میں کیا جا رہا ہے، جس کے لیے ملک بھر سے سکواش کے 110 جونیئر کھلاڑیوں نےرجسٹریشن کروا لی ہے۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان آرمی، ایئر فورس، پنجاب، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں کے ٹاپ رینکنگ جونیئر سکواش پلیئرز شرکت …
سرگودھا میں پہلی نیشنل جونیئر سکواش چیمپیئن شپ 4 سے 6 فروری تک ہو گی،سیکرٹری سکواش ایسوسی ایشن

مزید خبریں
سرگودھا -01 فروری (اے پی پی):سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پہلی سرگودھا نیشنل جونیئر سکواش چیمپیئن شپ 2026ء کا انعقاد 4 فروری سے 6 فروری تک سرگودھا میں کیا جا رہا ہے، جس کے لیے ملک بھر سے سکواش کے 110 جونیئر کھلاڑیوں نےرجسٹریشن کروا لی ہے۔ چیمپیئن شپ میں پاکستان آرمی، ایئر فورس، پنجاب، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں کے ٹاپ رینکنگ جونیئر سکواش پلیئرز شرکت کریں گے، جس سے ایونٹ کی مسابقت اور معیار مزید بلند ہو گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سرگودھا ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن طارق اعوان نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز سرگودھا سکواش کمپلیکس اور جمخانہ کلب سکواش کورٹ میں کھیلے جائیں گے، جبکہ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے ریفریز اور دیگر آفیشلز کی تقرری مکمل کر لی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام کھلاڑی اور آفیشلز 3 فروری کو سرگودھارپورٹ کریں گے، ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز 4 فروری کو ہو گا، جبکہ فائنل مقابلہ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔ طارق اعوان کا کہنا تھا کہ قومی سطح کے اس ایونٹ کی میزبانی سرگودھا کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ چیمپیئن شپ نہ صرف سکواش کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ مقامی سطح پر نوجوانوں میں کھیلوں کے مثبت رجحان کو بھی فروغ دے گی۔








