لاہور۔1فروری (اے پی پی):قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ایک بار پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ کپتان سلمان آغا نے مسلسل تیسری مرتبہ یہی حکمتِ عملی اپنائی کیونکہ پہلے دونوں میچوں میں پاکستان نے بڑا سکور بنا کر آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا اور اسپنرز کے ذریعے میچ …
پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

مزید خبریں
لاہور۔1فروری (اے پی پی):قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ایک بار پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ کپتان سلمان آغا نے مسلسل تیسری مرتبہ یہی حکمتِ عملی اپنائی کیونکہ پہلے دونوں میچوں میں پاکستان نے بڑا سکور بنا کر آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا اور اسپنرز کے ذریعے میچ پر مکمل گرفت قائم کی۔پاکستانی ٹیم نے اس میچ کے لیے تین تبدیلیاں کی ہیں۔
صاحبزادہ فرحان، عثمان خان اور عثمان طارق کی جگہ فخر زمان اور خواجہ نافع کو دوبارہ موقع دیا گیا جبکہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ شاہین شاہ کی شمولیت سے پاکستان کی فاسٹ باؤلنگ میں نئی جان آ گئی ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کے لیے یہ میچ وقار اور اعتماد بحال کرنے کا موقع ہے۔ گزشتہ روز صرف 108 رنز پر آؤٹ ہونا ان کی دو دہائیوں کی بدترین ٹی ٹوئنٹی شکست تھی۔
آسٹریلیانے اس میچ کیلئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں۔ بین ڈوارشوائس، جو پیٹ کمنز کے متبادل کے طور پر ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں، اس میچ میں کھیل رہے ہیں۔ ان کے ساتھ وکٹ کیپر جوش فلپ، اور آل راونڈرز مارکس اسٹوئنس اور مچل اوون کو واپس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، زیویئر بارٹلیٹ اور شان ایبٹ کو اس میچ میں آرام دیا گیا ہے۔








