لاہور۔1فروری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین صفر سے ہرا کر وائٹ وائش کر دیا۔ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا یہ سیریز میں دوسری بار وائٹ واش تھا جبکہ اس سے قبل اکتوبر 2018میں دبئی میں کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان نے آسٹریلیا کو 3-0سے وائٹ …
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالی سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین صفر سے ہرادیا

مزید خبریں
لاہور۔1فروری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین صفر سے ہرا کر وائٹ وائش کر دیا۔
ٹی ٹونٹی مقابلوں میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا یہ سیریز میں دوسری بار وائٹ واش تھا جبکہ اس سے قبل اکتوبر 2018میں دبئی میں کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان نے آسٹریلیا کو 3-0سے وائٹ واش کیا تھا۔
اس سیریز میں بابر اعظم نے اہم نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ شاداب خان نے شاندار بولنگ کے ذریعے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو مسلسل دبا میں رکھا اور پاکستان نے محدود اسکورز کا کامیابی سے دفاع کیاتھا۔








