ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاکستان گروپ اے میں بھارت، نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکہ کے ساتھ شامل،گرین شرٹس 7فروری کو نیدرلینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے

لاہور۔1فروری (اے پی پی):سری لنکا اور بھارت میں 7فروری سے ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکہ کے ساتھ رکھا گیا ہے اور تمام میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، جو بھارت کے ساتھ شریک میزبان ہے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 7 فروری کو کھیلے گی، پھر امریکہ کے خلاف 10 فروری اور نمیبیا کے …

لاہور۔1فروری (اے پی پی):سری لنکا اور بھارت میں 7فروری سے ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکہ کے ساتھ رکھا گیا ہے اور تمام میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، جو بھارت کے ساتھ شریک میزبان ہے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 7 فروری کو کھیلے گی، پھر امریکہ کے خلاف 10 فروری اور نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو میدان میں اترے گی۔

بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی صورت میں پاکستان کو اس میچ کے دو پوائنٹس نہیں ملیں گے اور آئی سی سی کے قواعد کے مطابق پاکستان کا نیٹ رن ریٹ متاثر ہوگا، جبکہ بھارت کا رن ریٹ متاثر نہیں ہوگا۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یہ پوزیشن حکومت کی ہدایات کے مطابق ہے اور قومی مفاد کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہے اور دیگر میچز میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف قومی سیکیورٹی کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستان کی عالمی سطح پر خودمختاری اور اصولوں پر قائم رہنے کی پوزیشن کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ شائقین کرکٹ توقع کر رہے ہیں کہ پاکستان اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی پہچان برقرار رکھے گا۔