چیئرمین پی سی بی، آسٹریلین ہائی کمشنر، وفاقی وزیر اطلاعات اور گورنر گلگت بلتستان نے پاک آسٹریلیا میچ ایک ساتھ دیکھا ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا

لاہور۔1فروری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کے دوران آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ بھی موجود تھے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے معزز مہمانوں کا قذافی اسٹیڈیم آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی، آسٹریلین ہائی کمشنر، …

لاہور۔1فروری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کے دوران آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ بھی موجود تھے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے معزز مہمانوں کا قذافی اسٹیڈیم آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی، آسٹریلین ہائی کمشنر، وفاقی وزیر اطلاعات اور گورنر گلگت بلتستان نے پاک آسٹریلیا میچ ایک ساتھ دیکھا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے قذافی اسٹیڈیم میں کیے گئے بہترین انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ کا نظم و ضبط اور جذبہ مثالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ کھیلوں، خصوصا کرکٹ سے والہانہ لگا ئورکھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں کے لوگ امن پسند ہیں اور کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

مزید خبریں