میڈرڈ۔2فروری (اے پی پی):فرانس کے سٹار فٹبالر کیلین ایمباپے نے اضافی وقت کے آخری لمحات میں پنالٹی گول داغ کر ریال میڈرڈ کو رایو ویائے کانو کے خلاف 1-2 سے فتح دلا دی، جس کے بعد لا لیگا کے ٹائٹل کی دوڑ میں ریال میڈرڈ بدستور ایف سی بارسلونا سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے رہ گیا ہے۔ شنہوا کے مطابق سانتیاگو برنابیو میں کھیلا گیا یہ مقابلہ خاصا تناؤ کا …
کیلین ایمباپے کے آخری لمحات کے پنالٹی گول سے ریال میڈرڈ کی فتح، لا لیگا میں بارسلونا سے ایک پوائنٹ کا فاصلہ برقرار

مزید خبریں
میڈرڈ۔2فروری (اے پی پی):فرانس کے سٹار فٹبالر کیلین ایمباپے نے اضافی وقت کے آخری لمحات میں پنالٹی گول داغ کر ریال میڈرڈ کو رایو ویائے کانو کے خلاف 1-2 سے فتح دلا دی، جس کے بعد لا لیگا کے ٹائٹل کی دوڑ میں ریال میڈرڈ بدستور ایف سی بارسلونا سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے رہ گیا ہے۔
شنہوا کے مطابق سانتیاگو برنابیو میں کھیلا گیا یہ مقابلہ خاصا تناؤ کا شکار رہا، جہاں ریال میڈرڈ کو حالیہ چیمپئنز لیگ میں بینفیکا سے شکست کے بعد دباؤ کا سامنا تھا۔ میچ کے 100ویں منٹ میں ریفری نے اس وقت پنالٹی دی جب رایو کے ڈیفنڈر نوبل مینڈی نے کلیئرنس کی کوشش میں براہیم ڈیاز کو پنالٹی ایریا میں فاؤل کر دیا، جس پر کیلین ایمباپےنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے فیصلہ کن گول کر دیا۔
میچ کے آغاز میں ہی ریال میڈرڈ کو اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب جُوڈ بیلنگھم ہیمسٹرنگ انجری کے باعث صرف 8 منٹ بعد میدان چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ اس کے باوجود ونیسیئس جونیئر نے شاندار کَرولنگ شاٹ کے ذریعے ریال میڈرڈ کو برتری دلائی، تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں جورخے ڈی فروتوس نے رایو ویائے کانو کے لیے برابری کا گول کر دیا۔
میچ کے اختتامی لمحات میں رایو کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب پاتھے سیس کو سخت فاؤل پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا، جبکہ اضافی وقت میں پیپ شاواریا بھی میدان سے باہر کر دئیے گئے۔یہ ریال میڈرڈ کی سپینش لیگ لالیگا میں 17 ویں فتح ہے اور وہ 54 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر بارسلونا کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ریال میڈرڈ اور بارسلونا پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آگے، دیگر مقابلوں میں بھی سنسنی خیز نتائج کی توقع کی جارہی ہے۔








