لاہور۔2فروری (اے پی پی):ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کے تکنیکی جائزے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ فرنچائز کی فروخت کے لیے مجموعی طور پر 6 بولیاں موصول ہوئیں، جن میں سے 5 بولی دہندگان کو تکنیکی طور پر اہل قرار دے دیا گیا ہے۔تکنیکی طور پر اہل قرار پانے والے یہ پانچوں بولی دہندگان …
ملتان سلطان کی فروخت کیلئے تکنیکی جائزہ مکمل،چھ بولیاں موصول،پانچ بولی دہندگان تکنیکی طور پر اہل قرار،نیلامی کی تاریخ اورمقام کا جلد اعلان ہوگا۔پی سی بی

مزید خبریں
لاہور۔2فروری (اے پی پی):ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کے تکنیکی جائزے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
فرنچائز کی فروخت کے لیے مجموعی طور پر 6 بولیاں موصول ہوئیں، جن میں سے 5 بولی دہندگان کو تکنیکی طور پر اہل قرار دے دیا گیا ہے۔تکنیکی طور پر اہل قرار پانے والے یہ پانچوں بولی دہندگان اب نیلامی کے اگلے مرحلے میں شرکت کے مجاز ہوں گے۔
ملتان سلطانز کی فرنچائز کی نیلامی کی تاریخ اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 11سے قبل ملتان سلطانز کی فروخت میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے، جسے لیگ کی مقبولیت اور تجارتی اہمیت کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر سی ای او پی ایس ایل ایچ بی ایل سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ مداحوں کے لیے ایک اور سنسنی خیز ٹیم آکشن تیار ہے جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔








