ایشین سنوکر چیمپئن شپ، آصف اور عرفان کی لاسٹ 16 میں رسائی

دوحہ۔2فروری (اے پی پی):ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں لیگ میچز کے بعد پاکستان کے محمد آصف اور رانا عرفان محمود براہ راست لاسٹ 16 رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر گئے۔پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکرٹری نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے دن رانا عرفان محمود نے ایک دن میں دو میچز جیت کر لاسٹ 16 میں رسائی حاصل کر لی۔ انہوں نےگزشتہ …

دوحہ۔2فروری (اے پی پی):ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں لیگ میچز کے بعد پاکستان کے محمد آصف اور رانا عرفان محمود براہ راست لاسٹ 16 رائونڈ کے لیے کوالیفائی کر گئے۔پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکرٹری نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے دن رانا عرفان محمود نے ایک دن میں دو میچز جیت کر لاسٹ 16 میں رسائی حاصل کر لی۔ انہوں نےگزشتہ روز پہلے میچ میں یو اے ای کے محمد شہاب کو ایک کے مقابلے میں چار فریمز سے شکست دی جہاں ان کی جیت کا سکور ان کے حق میں 22-85، 4-82، 91-25، 41-49 اور 12-63 رہا۔ رانا عرفان نے 85 اور 52 کے عمدہ بریک بھی کھیلے۔

سابق عالمی چیمپئن محمد آصف (پاکستان) نے ٹام یون فنگ (ہانگ کانگ) کو ایک-چار سے قابو کرکے لاسٹ 16 رائونڈ کے لیےکوالیفائی کر لیا۔ ان کی جیت کا سکور ان کے حق میں 8-73، 01-71، 28-88، 71-20 اور 12-63 رہا۔ انہوں نے 73 کا عمدہ بریک بھی کھیلا۔ قومی چیمپئن شپ کے رنرز اپ رانا عرفان محمود نے اپنے دوسرے میچ میں محمد وفی (ملائیشیا) کو 0-4 سے آئوٹ کلاس کردیا۔ ان کی جیت کا اسکور ان کے حق میں 22-77، 45-78، 8-94 اور 0-77 رہا، انہوں نے 76 اور 75 کے شاندار بریک بھی کھیلے۔