پیٹ کمنز کا معمولی انجری سیٹ بیک، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر، آئی پی ایل پر نظریں مرکوز

سڈنی۔3فروری (اے پی پی):آسٹریلوی ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمِنز نے انکشاف کیا ہے کہ کمر کی انجری میں معمولی رکاوٹ کے باعث وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے ، تاہم ان کی تمام تر توجہ اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر مرکوز ہے۔ای ایس پی این کے مطابق 32 سالہ پیٹ کمِنز کو سری لنکا اور بھارت میں ہونے والے ٹی …

سڈنی۔3فروری (اے پی پی):آسٹریلوی ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمِنز نے انکشاف کیا ہے کہ کمر کی انجری میں معمولی رکاوٹ کے باعث وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے ، تاہم ان کی تمام تر توجہ اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر مرکوز ہے۔ای ایس پی این کے مطابق 32 سالہ پیٹ کمِنز کو سری لنکا اور بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی جگہ بین ڈوارشوئس کو شامل کیا گیا ہے۔

32 سالہ فاسٹ باؤلر گزشتہ سال جولائی میں کیریبین دورے کے بعد سے کمر کی انجری کا شکار ہیں اور اس دوران ان کی واحد شرکت ایشز کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں فتح کی صورت میں سامنے آئی تھی۔ایشز سیریز صرف 11 دن میں برقرار رکھنے کے بعد، آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ اور پیٹ کمِنز نے طے کیا کہ وہ باقی دو ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے تاکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے مکمل فٹ ہو سکیں، تاہم فالو اپ سکین میں انجری کو مزید آرام کی ضرورت قرار دیا گیا ہے۔ایک انٹرویو میں پیٹ کمِنز کا کہنا تھا کہ وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن وقت کی کمی کے باعث ورلڈ کپ کھیلنا ممکن نہ ہو سکا۔ ان کے مطابق ابتدائی طور پر چار ہفتے کے آرام کی امید تھی، تاہم ڈاکٹروں نے مزید دو ہفتے کا مشورہ دیا،

جس سے ٹائم لائن بہت محدود ہو گئی۔پیٹ کمِنز نے کہا کہ آنے والے 18 ماہ میں آسٹریلیا کا کرکٹ شیڈول غیر معمولی طور پر مصروف ہے، جس میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز، جنوبی افریقہ کا دورہ، نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز، بھارت کا پانچ ٹیسٹ کا دورہ، ایشز سیریز، ون ڈے ورلڈ کپ اور ممکنہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل شامل ہیں۔ ایسے میں وہ اپنی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔

آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمِنز کو امید ہے کہ وہ 26 مارچ سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں میں مزید سکین ہوں گے اور اگر رپورٹس مثبت رہیں تو آہستہ آہستہ کم بیک کیا جائے گا۔ادھر پاکستان کے خلاف حالیہ ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کی 0-3 سے شکست کے بعد ورلڈ کپ میں کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

پیٹ کمِنز اور مچل سٹارک کی عدم موجودگی جبکہ جوش ہیزل وڈ کی ابتدائی میچز میں شمولیت مشکوک ہونے کے باوجود، پیٹ کمِنز کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑی بڑے ایونٹ کے لیے پُرجوش ہیں۔

مزید خبریں