آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان اور نیدر لینڈ مد مقابل

لاہور۔3فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ2026 کا آغاز گروپ اے کے میچز سے ہوگا، جہاں7 فروری کو کولمبو میں پاکستان اور نیدرلینڈز ٹورنامنٹ کے پہلے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس گروپ میں دفاعی چیمپئن بھارت، ابھرتی ہوئی ٹیم امریکا اور نمیبیا بھی شامل ہیں، بھارت ایک بار پھر مضبوط ترین ٹیمکے طور پر میدان میں اترے گی۔ 2024 میں ٹائٹل جیتنے کے بعد بھارتی …

لاہور۔3فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ2026 کا آغاز گروپ اے کے میچز سے ہوگا، جہاں7 فروری کو کولمبو میں پاکستان اور نیدرلینڈز ٹورنامنٹ کے پہلے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس گروپ میں دفاعی چیمپئن بھارت، ابھرتی ہوئی ٹیم امریکا اور نمیبیا بھی شامل ہیں، بھارت ایک بار پھر مضبوط ترین ٹیمکے طور پر میدان میں اترے گی۔

2024 میں ٹائٹل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم ورلڈ کپ کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ بھارتی بیٹنگ کا دارومدار ابھرتے ہوئے اسٹار ابھیشیک شرما پر ہوگا، بولنگ میں جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی بھارت کے اہم کھلاڑیہوں گے، 3 میچز ہوم کنڈیشنز میں کھیلنے کا فائدہ بھی بھارت کو حاصل ہوگا۔ نمیبیا مسلسل چوتھی بار ٹی20 ورلڈ کپ میں شریک ہو رہا ہے اور 2021 میں سپر12 مرحلے تک رسائی اس کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔

ٹیم کے فاسٹ بولر روبن ٹرمپلمین ایک بار پھر اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ سابق کھلاڑی کریگ ولیمز اب ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے خلاف میچز نامیبیا کے لیے بڑا چیلنج ہوں گے، جبکہ امریکا کے خلاف پچھلے ریکارڈ کو بہتر بنانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

نیدرلینڈزٹیم ساتویں بار ٹی20 ورلڈ کپ کھیل رہی ہے اور ماضی میں دو مرتبہ دوسرے مرحلے تک پہنچ چکی ہے، باس ڈی لیڈے اور میکس اوڈاڈ ایک بار پھر ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کی قیادت میں نیدرلینڈز ایک متوازن اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

پاکستان نئی شروعات کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ بابر اعظم کی واپسی ٹیم کے لیے تقویت کا باعث ہے، جبکہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ سے ایک بار پھر فیصلہ کن کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔

امریکا نے2024 کے ورلڈ کپ میں شاندار کھیل پیش کر کے سب کو حیران کیا تھا اور اب وہ اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے پرعزم ہے۔ کپتان مونانک پٹیل ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ سائی تیجا مکماللا اپنی مسلسل اچھی کارکردگی کے باعث نمایاں کھلاڑی سمجھے جا رہے ہیں۔ حالیہ فتوحات کے باعث امریکی ٹیم اعتماد سے بھرپور نظر آ رہی ہے۔

مزید خبریں