لندن۔3فروری (اے پی پی):لیورپول نے فرانسیسی کلب رینس کے 20 سالہ سینٹر بیک جیرمی جاکے سے ممکنہ طور پر 60 ملین پاؤنڈ تک کا معاہدہ طے کر لیا ہے، تاہم جیرمی جاکے رواں سیزن کے اختتام پر گرمیوں میں اینفیلڈ پہنچیں گے۔بی بی سی کے مطابق جیرمی جاکے ایسا نام تھا جس سے سرمائی ٹرانسفر ونڈو کے آغاز پر شائقین کی اکثریت واقف نہیں تھی، مگر لیورپول نے 55 ملین …
لیورپول کا فرانسیسی ڈیفنڈر جیرمی جاکے کے ساتھ 60 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ طے

مزید خبریں
لندن۔3فروری (اے پی پی):لیورپول نے فرانسیسی کلب رینس کے 20 سالہ سینٹر بیک جیرمی جاکے سے ممکنہ طور پر 60 ملین پاؤنڈ تک کا معاہدہ طے کر لیا ہے، تاہم جیرمی جاکے رواں سیزن کے اختتام پر گرمیوں میں اینفیلڈ پہنچیں گے۔بی بی سی کے مطابق جیرمی جاکے ایسا نام تھا جس سے سرمائی ٹرانسفر ونڈو کے آغاز پر شائقین کی اکثریت واقف نہیں تھی، مگر لیورپول نے 55 ملین پاؤنڈ فوری ادائیگی اور مزید 5 ملین پاؤنڈ ایڈ آنز کے ساتھ ان کے ساتھ ایک طویل المدتی سرمایہ کاری کی ہے۔
کلب کا ماننا ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں دفاعی لائن کا اہم ستون ثابت ہو سکتے ہیں ۔رواں سیزن لیورپول کو دفاعی مسائل اور انجریز کا سامنا رہا ہے، جہاں پریمیئر لیگ کے 24 میچز میں 33 گول کھائے جا چکے ہیں۔ اس کے باوجود کوچ آرنے سلاٹ کی ٹیم نے جیرمی جاکے کے لیے گرمیوں تک انتظار کو ترجیح دی، کیونکہ رینس فوری طور پر اپنے سٹار ڈیفنڈر کو چھوڑنے پر آمادہ نہیں تھا۔رینس کی انتظامیہ واضح تھی کہ جیرمی جاکے کی قیمت ان کے سابقہ ریکارڈ ٹرانسفر 2023 میں مانچسٹر سٹی کو جیرمی ڈوکو کی فروخت (55.4 ملین پاؤنڈ) سے زیادہ ہونی چاہیے۔ اسی تناظر میں لیورپول نے کھلاڑی سے 2031 تک پانچ سالہ معاہدہ کر لیا ہے، جس میں ایک اضافی سال کا آپشن بھی شامل ہے۔
فرانسیسی فٹ بال ماہر اور ای ایس پی این کے تجزیہ کار جولیئن لوراں کے مطابق جیرمی جاکے میں دنیا کے بہترین سینٹر بیکس میں شامل ہونے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ وہ قدآور، تیز رفتار، مضبوط اور ہوائی و زمینی مقابلوں میں غیر معمولی ہے۔ تکنیکی طور پر ابھی بہتری کی گنجائش ہے، مگر وہ ذہین کھلاڑی ہے اور وقت کے ساتھ ورجل وان ڈائیک جیسا بن سکتا ہے۔
لیورپول نے جیرمی جاکے پر نظر رکھتے ہوئے چیلسی سے بھی مقابلہ جیتا، تاہم کھلاڑی نے اینفیلڈ کے منصوبے کو زیادہ پُرکشش قرار دیا۔ کلب ذرائع کے مطابق فوری منتقلی اس لیے بھی موزوں نہ تھی کہ موجودہ سیزن میں وان ڈائیک اور کوناتے کی موجودگی میں جاکے کو باقاعدہ کھیلنے کے مواقع محدود ہوتے۔








