لاہور۔3فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر15 کپ 2025-26 کا آغازکل4 فروری سے ہوگا جو چار مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔اس اہم ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے16 ریجنز کی18 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ مجموعی طور پر49 میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے دوران 270 باصلاحیت انڈر15 کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے،جو پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے نہایت خوش آئند امر ہے۔18 ٹیموں …
نیشنل انڈر 15 کپ کا آغاز(کل) سے ہو گا، 18 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی

مزید خبریں
لاہور۔3فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر15 کپ 2025-26 کا آغازکل4 فروری سے ہوگا جو چار مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔اس اہم ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے16 ریجنز کی18 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ مجموعی طور پر49 میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے دوران 270 باصلاحیت انڈر15 کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے،جو پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے نہایت خوش آئند امر ہے۔18 ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ مقابلے مزید دلچسپ اور سخت ہوں۔گروپ اے کے تمام میچز سیالکوٹ کے تین مختلف گراونڈز میں کھیلے جائیں گے۔
گروپ بی کے مقابلے پشاور اور چارسدہ میں ہوں گے جبکہ گروپ سی کے میچز فیصل آباد کے تین گراونڈز پر منعقد کیے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بھی قابلِ ذکر ہے،جہاں چیمپئن ٹیم کو10 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 5 لاکھ روپے کیش پرائز دیا جائے گا۔شائقینِ کرکٹ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ سی ایس ایس گراونڈ سیالکوٹ، شمع گراونڈ پشاور اور سعید اجمل اکیڈمی پشاور میں کھیلے جانے والے میچز ٹیپ میڈ(Tapmad) پر لائیو سٹریم کیے جائیں گے تاکہ کرکٹ کے مداح گھر بیٹھے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے لطف اندوز ہو سکیں۔نیشنل انڈر15 کپ نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے اور پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔








