لاہور۔3فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے یونیورسٹی ہوم اکنامکس میں سالانہ سپورٹس مقابلوں کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زیب النسا حسین، طالبات اور دیگر معزز مہمانان بھی موجود تھے۔سالانہ سپورٹس ایونٹس کے دوران طالبات کے درمیان رسہ کشی، باسکٹ بال سمیت 15 سے زائد مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن …
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے یونیورسٹی ہوم اکنامکس میں سالانہ سپورٹس مقابلوں کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

مزید خبریں
لاہور۔3فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے یونیورسٹی ہوم اکنامکس میں سالانہ سپورٹس مقابلوں کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زیب النسا حسین، طالبات اور دیگر معزز مہمانان بھی موجود تھے۔سالانہ سپورٹس ایونٹس کے دوران طالبات کے درمیان رسہ کشی، باسکٹ بال سمیت 15 سے زائد مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں طالبات نے بھرپور جوش و جذبے اور کھیلوں کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ سپورٹس ایونٹس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دل کے بہت قریب ہیں اور حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے نمبرز بھی دیا کرے گی تاکہ طلبہ و طالبات کو اسپورٹس کی جانب مزید راغب کیا جا سکے۔
صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ہوم اکنامکس یونیورسٹی کو جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس جمنیزیم کا تحفہ دیا جائے گا جبکہ یونیورسٹی گراؤنڈ کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ طالبات کو بہتر کھیلوں کی سہولیات میسر آئیں۔ ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے محفوظ بسنت کی اجازت دی ہے،جس سے نہ صرف ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ تین دنوں کے اندر ریکارڈ ریونیو جنریشن بھی متوقع ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 11 فروری سے وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں یونیورسٹیوں سے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ خواتین اسپورٹس کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ قومی و بین الاقوامی سپورٹس امور پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ لائق تحسین ہے۔
انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے اس فیصلے کو جرات مندانہ اور بروقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ماضی میں بھی سپورٹس کے میدان میں کئی مرتبہ بزدلی کا مظاہرہ کر چکا ہے۔سپورٹس گالا کے اختتام پر ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی جانب سے صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔








