
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے دوران 39 پولنگ سٹیشنوں پر بائیو میٹرک مشینوں سے 88فیصد ووٹروں کی تصدیق ہوئی ‘ 22ہزار سے زائد ووٹروں میں سے 2ہزار 646ووٹروں کے انگوٹھوں کی شناخت نہیں وہ سکی‘ حلقے میں مجموعی ٹرن آﺅٹ بہتر تھا ۔الیکشن کمیشن بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گا ‘ این اے 4پشاور میں ضمنی انتخاب میں 150 الیکٹرانکس مشینیں استعمال کی جائیں گی۔نادرا سے پورے پاکستان کے ووٹرز کی بائیو میٹرک تفصیلات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔