بخارسٹ۔4فروری (اے پی پی):یوکرین کی ٹینس سٹار اولیکسینڈرا ڈینسیونا اولینیکووا ونرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ای ایس پی این کے مطابق 25 سالہ اولیکسینڈرا ڈینسیونا اولینیکووا نے رومانیہ میں جاری ونرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں حریف ہنگری کی اینا بونڈار کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ رومانیہ،کلج ناپوک کے بی ٹی ایرینا …
اولیکسینڈرا ڈینسیونا اولینیکووا ونرز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل
بخارسٹ۔4فروری (اے پی پی):یوکرین کی ٹینس سٹار اولیکسینڈرا ڈینسیونا اولینیکووا ونرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ای ایس پی این کے مطابق 25 سالہ اولیکسینڈرا ڈینسیونا اولینیکووا نے رومانیہ میں جاری ونرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں حریف ہنگری کی اینا بونڈار کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
رومانیہ،کلج ناپوک کے بی ٹی ایرینا میں ونرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹےدار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
بدھ کو کلج ناپوک کے بی ٹی ایرینا میں خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے دوسرے رائونڈ میچ میں یوکرین کی ٹینس سٹار اولیکسینڈرا ڈینسیونا اولینیکووااور ہنگری کی اینا بونڈار آمنے سامنے تھیں جس میں 25 سالہ اولیکسینڈرا ڈینسیونا اولینیکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہنگری کی اینا بونڈار کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔









