لندن۔4فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں سندرلینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت برنلے کو 0-3 گول ہرا دیا،یہ سندرلینڈ کی ای پی ایل میں نویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں پوزیشن ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے …
انگلش پریمیئر لیگ،سندرلینڈ کی نویں فتح
لندن۔4فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں سندرلینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت برنلے کو 0-3 گول ہرا دیا،یہ سندرلینڈ کی ای پی ایل میں نویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں پوزیشن ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
سٹیڈیم آف لائٹ ،سندرلینڈ، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں سندرلینڈ اور برنلے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سندرلینڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برنلے کی ٹیم کو باآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔سندرلینڈ کی جانب سےایکسل توانزیبی نے 9ویں،حبیب دیارہ نے 32ویں جبکہ کیمسڈین تلبی نے 72 ویں منٹ پر ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔میچ میں برنلے کی جانب سے کوئی گول سکور نہ ہوسکا۔
یہ سندرلینڈ کی ای پی ایل میں نویں فتح ہے اور وہ 36 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آٹھویں پوزیشن پر ہے۔ واضح رہے کہ ای پی ایل آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 53 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم 47 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم کے بھی 46 پوائنٹس ہیں تاہم وہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔









