بارسلونا ۔4فروری (اے پی پی):بارسلونا کی ٹیم کوپا ڈیل رے کے کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الباسیٹے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ بی بی سی کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں الباسیٹے کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔ لامین یامال اور مارکس راشفورڈ نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح …
یامال اور راشفورڈ کی شاندار کارکردگی، بارسلونا کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
بارسلونا ۔4فروری (اے پی پی):بارسلونا کی ٹیم کوپا ڈیل رے کے کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الباسیٹے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ بی بی سی کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں الباسیٹے کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔ لامین یامال اور مارکس راشفورڈ نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
نوجوان سٹار لامین یامال نے شاندار گول سکور کیا جبکہ مارکس راشفورڈ کی اسسٹ نے ٹیم کو فتح دلائی ۔میچ کے 39ویں منٹ میں 18 سالہ لامین یامال نے رواں سیزن میں کوپا ڈیل رے کا اپنا پہلا گول سکور کرتے ہوئے بارسلونا کو برتری دلائی۔ وقفے کے بعد 56ویں منٹ میں رونالڈ آراوخو نے مارکس راشفورڈ کے کارنر پر ہیڈر کے ذریعے دوسرا گول داغا۔الباسیٹے نے آخری لمحات میں مقابلہ سنسنی خیز بنانے کی کوشش کی اور 87ویں منٹ میں جاوی مورینو نے گول کر کے خسارہ کم کیا، تاہم یہ گول صرف تسلی بخش ثابت ہوا۔یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2005 کے بعد پہلا تھا۔
میچ کے آغاز ہی سے ہانسی فِلک کی زیرِ قیادت بارسلونا نے گیند پر مکمل کنٹرول رکھا۔ آٹھویں منٹ میں راشفورڈ کو گول کرنے کا موقع ملا مگر ان کی کوشش ہدف سے باہر چلی گئی۔لامین یامال کا گول اس وقت آیا جب راشفورڈ اور فرینکی ڈی یونگ نے حریف کے ہاف میں گیند چھینی، جس پر لامین یامال نے ایک شاندار فنش کے ذریعے گول کیپر کو شکست دی۔ یہ ان کا سیزن کا 14واں گول تھا۔اس فتح کے ساتھ ہی بارسلونا کی ٹیم کوپاڈیل رے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔









