ابوظہبی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ،کلارا ٹاسن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

ابوظہبی۔4فروری (اے پی پی):ڈنمارک کی ٹینس سٹار کلارا ٹاسن ڈبلیو ٹی اے ابوظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ای ایس پی این کے مطابق ڈنمارک کی ٹینس کھلاڑی 23 سالہ کلارا ٹاسن نے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میچ میں سوئٹزرلینڈ کی حریف کھلاڑی سیمونا والٹرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں …

ابوظہبی۔4فروری (اے پی پی):ڈنمارک کی ٹینس سٹار کلارا ٹاسن ڈبلیو ٹی اے ابوظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

ای ایس پی این کے مطابق ڈنمارک کی ٹینس کھلاڑی 23 سالہ کلارا ٹاسن نے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میچ میں سوئٹزرلینڈ کی حریف کھلاڑی سیمونا والٹرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

زید سپورٹس سٹی انٹرنیشنل ٹینس سینٹرابو ظہبی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بدھ کو ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں ڈنمارک کی ٹینس کھلاڑی 23 سالہ کلارا ٹاسن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کی حریف کھلاڑی سیمونا والٹرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح کھلاڑی کلارا ٹاسن کا ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی میک کارٹنی کیسلر سے ہوگا۔