ڈھاکہ ۔4فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نے ملک کی کرکٹ کے ترقیاتی ڈھانچے کا جائزہ لینے اور مضبوط بنانے کے لئے ایک بڑی اصلاحاتی مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد گراؤنڈ لیول پر کھلاڑیوں کی ترقی، ایج گروپ کرکٹ اور کوچنگ کے طویل المدتی کیریئر کو مستحکم کرنا ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ فیصلہ 4 فروری کو شیربنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے …
بی سی بی کی کرکٹ میں بڑی اصلاحات، ملک بھر میں 8ریجنل ہبز قائم کرنے کا منصوبہ

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔4فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نے ملک کی کرکٹ کے ترقیاتی ڈھانچے کا جائزہ لینے اور مضبوط بنانے کے لئے ایک بڑی اصلاحاتی مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد گراؤنڈ لیول پر کھلاڑیوں کی ترقی، ایج گروپ کرکٹ اور کوچنگ کے طویل المدتی کیریئر کو مستحکم کرنا ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ فیصلہ 4 فروری کو شیربنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی جامع میٹنگ کے بعد سامنے آیا۔
میٹنگ کی صدارت بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے کی، جس میں متعدد سینئر ڈائریکٹرز، قومی ٹیم کے کوچز اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔بی سی بی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں انڈر-23 کھلاڑیوں کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی ایج گروپ کرکٹ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر انتخابی عمل اور عمر کی تصدیق کے طریقہ کار میں شفافیت اور مضبوطی لانے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں کامیاب کھلاڑی تیار کرنے والے کوچز کے لیے انعامی نظام، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کا مکمل ڈیٹا بیس اور ڈویژنل و ضلع سطح کے کوچز کی تنخواہ اور کیریئر پر بھی غور کیا گیا۔ مزید برآں موجودہ کوچنگ اور کھیل کی تعلیم کے نصاب کی تجدید کے لیے کاریکولم ریویو کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔بی سی بی نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں 8 ریجنل کرکٹ ہبز قائم کیے جائیں گے، جن میں کل 137 وکٹیں تیار کی جائیں گی۔
یہ ہبز کھولنا،باریشال،فتح اللہ ، کوکس بازار، بوگورہ ، راجشاہی، بی کے ایس پی اور پرباچل میں ہوں گے۔ منصوبے کے مطابق وکٹیں مئی سے جون تک تیار ہو جائیں گی، جس سے آئندہ سیزن میں ضلع سطح کی لیگوں کا انعقاد آسان ہو جائے گا۔
بی سی بی کے ڈائریکٹر خان عبد الرزاق نے کہاہے کہ کرکٹ کے نقطہ نظر سے یہ ایک بہت بڑا اقدام ہے۔ اگر ہم پہلی مرحلے کو کامیابی سے مکمل کر لیں اور جون تک کام ختم ہو جائے، تو ڈھاکہ کے باہر لیگیں آسانی سے منعقد کی جا سکیں گی۔یہ اصلاحات بی سی بی کی طرف سے کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور ملک میں نوجوان کھلاڑیوں اور کوچز کی استعداد بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہیں۔








