سید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل نظر بندی کی مذمت کرتے ہیں، حریت کانفرنس

114

سرینگر ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے چیئرمین سید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ نے آزادی پسندوں کی پر امن سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے اور مقبوضہ وادی کو عملاًایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔