اسپنر ابرار احمد پی سی بی پوڈکاسٹ کے 73ویں ایڈیشن میں شریک

لاہور۔4فروری (اے پی پی):پاکستان کے مایہ ناز اسپنر ابرار احمد نے پی سی بی پوڈکاسٹ کے تازہ ترین،73 ویں ایڈیشن میں شرکت کی، جو پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر جاری کر دیا گیا ہے اور ادارتی استعمال کے لیے دستیاب ہے۔تفصیلی گفتگو میں ابرار احمد نے اپنے کرکٹ سفر، کیریئر کے آغاز میں درپیش انجریز،آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں،وائٹ بال کرکٹ میں بولنگ …

لاہور۔4فروری (اے پی پی):پاکستان کے مایہ ناز اسپنر ابرار احمد نے پی سی بی پوڈکاسٹ کے تازہ ترین،73 ویں ایڈیشن میں شرکت کی، جو پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر جاری کر دیا گیا ہے اور ادارتی استعمال کے لیے دستیاب ہے۔تفصیلی گفتگو میں ابرار احمد نے اپنے کرکٹ سفر، کیریئر کے آغاز میں درپیش انجریز،آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں،وائٹ بال کرکٹ میں بولنگ حکمتِ عملی، مختلف فارمیٹس کے درمیان تبدیلی اور اپنی مشہور وکٹ سیلیبریشن کے بارے میں کھل کر بات کی۔ابرار احمد اب تک 10 ٹیسٹ میچز میں46 وکٹیں،14 ون ڈے انٹرنیشنلز میں28 جبکہ34 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں46 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے دسمبر2022 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں7 وکٹیں114 رنز کے عوض حاصل کرتے ہوئے مجموعی طور پر11 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،جو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو پر تیسری بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔کراچی میں پیدا ہونے والے اس اسپنر نے2025 کے کیلنڈر سال میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور تمام فارمیٹس میں34 میچز کے دوران53 وکٹیں لے کر پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر رہے۔اس وقت ابرار احمد آئی سی سی بولرز رینکنگ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دوسرے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنلز میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔