5فروری یوم یکجہتی کشمیر پر سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، محکمہ سپورٹس پنجاب

لاہور۔4فروری (اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا،یوم یکجہتی کشمیر پر پنجاب کے تمام ڈویژن اوراضلاع میں فٹ بال، ہاکی ، تائی کوانڈو و دیگر کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے،اس سلسلہ میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور اور پنجاب کے تمام اضلاع میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کا انعقاد بھی ہوگا نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں یوم یکجہتی …

لاہور۔4فروری (اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا،یوم یکجہتی کشمیر پر پنجاب کے تمام ڈویژن اوراضلاع میں فٹ بال، ہاکی ، تائی کوانڈو و دیگر کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے،اس سلسلہ میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور اور پنجاب کے تمام اضلاع میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کا انعقاد بھی ہوگا

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری کریں گے،کشمیر ریلی میں سپورٹس سے وابستہ شخصیات کھلاڑی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔