12 ویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ (کل) سے شروع ہوگی

تیانجن۔5فروری (اے پی پی):12 ویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ (کل ) جمعہ سے شروع ہوگی ۔ یہ چیمپئن شپ 6 سے 8 فروری تک چین کے شہر تیانجن میں کھیلی جائے گی۔ ایشیاء ایتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور ایونٹ آرگنائزیشنل ڈیلیگٹ میجر جنرل (ر)محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات اور تیاریوں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں 35 ممالک کے 323 مرد اور …

تیانجن۔5فروری (اے پی پی):12 ویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ (کل ) جمعہ سے شروع ہوگی ۔ یہ چیمپئن شپ 6 سے 8 فروری تک چین کے شہر تیانجن میں کھیلی جائے گی۔ ایشیاء ایتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور ایونٹ آرگنائزیشنل ڈیلیگٹ میجر جنرل (ر)محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات اور تیاریوں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں 35 ممالک کے 323 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین کے 26 کھیلوں کے ایونٹس رکھے گئے ہیں۔ واضع رہے میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی 12 ویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے تمام معاملات دیکھیں گے کیونکہ ایشیا ایتھلیٹکس فیڈریشن نے گزشتہ دنوں میجر جنرل (ر)محمد اکرم ساہی کو 12 ویں ایشین انڈورایتھلیٹکس چیمپئن شپ کاآرگنائزیشنل ڈیلیگٹ نامزد کیا ہے اس کے علاوہ محمد اکرم ساہی ایشیاء ایتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور سائوتھ ایشیاء ایتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین بھی ہیں۔