ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں شرکت کیلئے سینیگال کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی،پریکٹس سیشن میں حصہ لیا

لاہور۔5فروری (اے پی پی):پاکستان اور سینیگال کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں شرکت کیلئے سینیگال کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے ۔ سینیگال کی ٹیم نے میچز سے قبل پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ٹائی کے دوران سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ پہلے روز کے سنگلز میں پاکستان کے مزمل مرتضیٰ اور عقیل خان، سینیگال …

لاہور۔5فروری (اے پی پی):پاکستان اور سینیگال کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں شرکت کیلئے سینیگال کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے ۔ سینیگال کی ٹیم نے میچز سے قبل پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ٹائی کے دوران سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ پہلے روز کے سنگلز میں پاکستان کے مزمل مرتضیٰ اور عقیل خان، سینیگال کے نکولس جان اور سیدنا ایندرے کے ساتھ مدمقابل ہوں گے۔سینیگال کے کپتان بیڈی ڈائنگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان ایک مضبوط حریف ہے اور ہوم گراونڈ پر انہیں شکست دینا بڑا چیلنج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ان کی ٹیم گراس کورٹ پر کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں رکھتی، لیکن دو دن سے اسلام آباد کے ماحول اور کنڈیشنز کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو بھی سراہا ۔ اس موقع پرپاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اور اسٹار کھلاڑی اعصام الحق نے کہا کہ وہ جب تک ملک کو ضرورت ہوگی، ڈیوس کپ کھیلتے رہیں گے اور سینیگال کے خلاف میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کا گراس کورٹ پر کم تجربہ پاکستان کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کی مہارت بڑھانے کے ساتھ ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا کر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ ٹائی نہ صرف شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہے بلکہ دونوں ٹیموں کی تیاری اور عزم بھی واضح کرتی ہے، جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ میچ سنسنی خیز اور مسابقتی ہوگا۔