لاہور۔5فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کیپٹنز کارنیوال نے ٹورنامنٹ کا جوش و خروش عیاں کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق ممبئی اور کولمبو میں بیک وقت منعقد ہونے والے اس کارنیوال میں شریک ٹیموں کے کیپٹنز نے میڈیا کے سامنے اپنی تیاری، توقعات اور ٹورنامنٹ کی مسابقتی گہرائی کے بارے میں بات کی۔ممبئی میں بھارت، افغانستان، کینیڈا، انگلینڈ، اٹلی، …
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کیپٹنز کارنیوال نے ٹورنامنٹ کا جوش و خروش عیاں کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔5فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کیپٹنز کارنیوال نے ٹورنامنٹ کا جوش و خروش عیاں کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق ممبئی اور کولمبو میں بیک وقت منعقد ہونے والے اس کارنیوال میں شریک ٹیموں کے کیپٹنز نے میڈیا کے سامنے اپنی تیاری، توقعات اور ٹورنامنٹ کی مسابقتی گہرائی کے بارے میں بات کی۔ممبئی میں بھارت، افغانستان، کینیڈا، انگلینڈ، اٹلی، نامیبیا، نیپال، نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ، امریکہ اور ویسٹ انڈیز کے کیپٹنز موجود تھے، جبکہ عمان کے کیپٹن کی غیر حاضری میں محمد ندیم نے نمائندگی کی۔ کولمبو میں سری لنکا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، پاکستان، یو اے ای اور زمبابوے کے کیپٹنز شریک ہوئے۔اس کارنیوال میں کیپٹنز نے تیز رفتار کرکٹ چیلنجز اور انٹرایکٹو تجربات میں حصہ لیا، جس سے نہ صرف مقابلے کی شدت بلکہ کرکٹ شخصیات اور روایتی حریفوں کی جھلک بھی سامنے آئی۔
دونوں مقامات پر اختتامی پریس کانفرنسز کے ذریعے میڈیا کو ٹیموں کی تیاری اور ٹورنامنٹ کی دلچسپیوں سے روشناس کرایا گیا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی دن 7 فروری کو کولمبو میں پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز، کولکتہ میں ویسٹ انڈیز بمقابلہ سکاٹ لینڈ اور ممبئی میں بھارت کا مقابلہ امریکہ سے ہوگا۔میچز بھارت اور سری لنکا کے آٹھ مختلف اسٹیڈیمز میں ہوں گے،
جن میں نریندر مودی اسٹیڈیم (احمد آباد)، ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم (چنئی)، ارون جیتلی اسٹیڈیم (نئی دہلی)، ونکھیڈے اسٹیڈیم (ممبئی)، ایڈن گارڈنز (کولکتہ)، آر پرماڈاسا اسٹیڈیم (کولمبو)، سنہالی سپورٹس کلب کرکٹ گراونڈ (کولمبو) اور پللیکلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم (کینڈی) شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے ٹکٹ کی قیمت بھارت میں INR 100 اور سری لنکا میں LKR 1,000 سے شروع ہوتی ہے اور یہ سرکاری ویب سائٹس کے ذریعے خریدے جا سکتے ہیں۔








