پاکستان کے احسن رمضان اور محمد حسین اختر ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):پاکستان کے احسن رمضان اور محمد حسین اختر ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے،فائنل میں رسائی کے لیے دونوں قومی کھلاڑی مدمقابل آئیں گے۔ایونٹ میں پاکستان کا برانز اور سلور میڈل یقینی ہو گیا،فائنل میں کامیابی کی صورت میں پاکستان گولڈ میڈل حاصل کر سکے گا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحہ میں جاری ایشین اسنوکر چیمپین شپ کے …

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):پاکستان کے احسن رمضان اور محمد حسین اختر ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے،فائنل میں رسائی کے لیے دونوں قومی کھلاڑی مدمقابل آئیں گے۔ایونٹ میں پاکستان کا برانز اور سلور میڈل یقینی ہو گیا،فائنل میں کامیابی کی صورت میں پاکستان گولڈ میڈل حاصل کر سکے گا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحہ میں جاری ایشین اسنوکر چیمپین شپ کے مینز انڈر 21 ایونٹ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا۔

سابق عالمی امیچر چیمپین 20 سالہ احسن رمضان نے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے محمد وافی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔پاکستان ہی کے سابق عالمی انڈر 17 چیمپین محمد حسنین اختر نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کے لیویوسانگشاون کو3-4 سے زیر کر کے فائنل فور میں قدم رکھا۔سیمی فائنل میں دونوں پاکستانی کیوسٹ مدمقابل آئیں گے۔سیمی فائنل میں ناکام کھلاڑی برانز میڈل کا حقدار ہوگا جبکہ فائنل میں کامیابی پر گولڈ اور ناکامی پر سلور میڈل حاصل کرے گا۔