بخارسٹ۔6فروری (اے پی پی):انگلینڈ کی نمبر ون ٹینس سٹار ایما ریڈوکانو نے آسٹریلین اوپن سے اخراج اور کوچ فرانسس روئگ سے علیحدگی کے بعد ونرز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔بی بی سی کے مطابق 23 سالہ ریڈوکانو نے رومانیہ میں جاری ونرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پولینڈ کی حریف کھلاڑی ماجا چوالینسکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست …
ایماریڈوکانو ونرز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
بخارسٹ۔6فروری (اے پی پی):انگلینڈ کی نمبر ون ٹینس سٹار ایما ریڈوکانو نے آسٹریلین اوپن سے اخراج اور کوچ فرانسس روئگ سے علیحدگی کے بعد ونرز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔بی بی سی کے مطابق 23 سالہ ریڈوکانو نے رومانیہ میں جاری ونرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پولینڈ کی حریف کھلاڑی ماجا چوالینسکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ رومانیہ،کلج ناپوک کے بی ٹی ایرینا میں ونرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹےدار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
جمعہ کو کلج ناپوک کے بی ٹی ایرینا میں خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں انگلینڈ کی نمبر ون ٹینس سٹار ایما ریڈوکانو اور پولینڈ کی حریف ٹینس کھلاڑی ماجا چوالینسکا آمنے سامنے تھیں جس میں ایما ریڈوکانو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پولینڈ کی ماجا چوالینسکا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں ایماریڈوکانو کا مقابلہ یوکرین کی حریف کھلاڑی الیگزینڈرا ڈینسیونا اولینیکووا سے ہوگا۔2021 کی یو ایس اوپن چیمپئن ایماریڈوکانو گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں اناستاسیا پوٹاپووا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھیں، جس کے بعد ہسپانوی کوچ فرانسس روئگ سے ان کی راہیں جدا ہو گئیں۔ اس علیحدگی کے بعد وہ اپنے کیریئر میں نئے کوچ کی تلاش میں ہیں۔








