اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

میڈرڈ۔6فروری (اے پی پی):اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کوپا ڈیل رے کے کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریال بیٹس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ بی بی سی کے مطابق اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں ریال بیٹس کو بآسانی 0-5 گول سے شکست دی۔ ڈیوڈ ہینکو،جولین سیمون ،اڈیمولالُک مین ،انٹوئن گریزمین اورتھیاگو ایزکوئیل المدانے ایک، ایک گول کر کے …

میڈرڈ۔6فروری (اے پی پی):اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کوپا ڈیل رے کے کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریال بیٹس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ بی بی سی کے مطابق اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں ریال بیٹس کو بآسانی 0-5 گول سے شکست دی۔ ڈیوڈ ہینکو،جولین سیمون ،اڈیمولالُک مین ،انٹوئن گریزمین اورتھیاگو ایزکوئیل المدانے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

سٹیڈیو لا کارٹوجا، سیویل میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلیٹیکو میڈرڈ اور رایل بیٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ریال بیٹس کی ٹیم کو بالکل بے بس کر دیا۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ریال بیٹس کی ٹیم کو 0-5 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ڈیوڈ ہینکو،جولین سیمون ،اڈیمولالُک مین ،انٹوئن گریزمین اورتھیاگو ایزکوئیل المدانے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار اد ا کیا۔ اس فتح کے ساتھ اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم موجودہ چیمپئن بارسلونا، 2024 کے فاتح ایتھلیٹک بلباؤ اور ریال سوسیداد کے ہمراہ کوپا ڈیل رے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔