سڈنی ۔6فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف مایوس کن سیریز شکست کے باوجود آسٹریلیا آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے سپن کے مسائل پر قابو پا لے گا، تاہم حقیقت یہ ہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل ٹیم کی تیاریوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔اے ایف پی کے مطابق 2021 کی …
سپن کے مسائل، انجریز اور ناقص فارم نے آسٹریلیا کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل گھیر لیا

مزید خبریں
سڈنی ۔6فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف مایوس کن سیریز شکست کے باوجود آسٹریلیا آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے سپن کے مسائل پر قابو پا لے گا، تاہم حقیقت یہ ہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل ٹیم کی تیاریوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔اے ایف پی کے مطابق 2021 کی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مضبوط دعوے دار سمجھی جا رہی ہے ، لیکن پاکستان کے خلاف سیریز میں ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔
لاہور میں آسٹریلیا کو بالترتیب 22، 90 اور 111 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس میں آخری ہار ان کی تاریخ کی بدترین ٹی ٹونٹی شکست ثابت ہوئی۔سیریز کے دوران آسٹریلوی ٹیم بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ناکام دکھائی دی، جبکہ پاکستانی سپنرز نے کینگروز کو مکمل طور پر جکڑ کر رکھا۔ اس صورتحال کے باوجود کپتان مچل مارش نے سپن کے خلاف ٹیم کی مجموعی صلاحیت کا دفاع کیا۔مچل مارش نے کہا کہ اگر صرف اس سیریز کو دیکھا جائے تو ہم نے مشکلات کا سامنا کیا، لیکن گزشتہ 18 ماہ میں ہم دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل رہے ہیں اور ہم نے سپن کے خلاف بھی اچھا کھیل پیش کیا ہے۔ ہم اس سیریز سے سبق سیکھیں گے اور ورلڈ کپ میں ایک مضبوط ٹیم کے طور پر میدان میں اتریں گے۔
پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا کو اپنے جارح مزاج بلے باز ٹِم ڈیوڈ اور گلین میکسویل کی خدمات حاصل نہیں تھیں، جن کا سپن بولنگ کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے۔ ان کی واپسی کو ٹیم کے لیے ایک بڑا سہارا قرار دیا جا رہا ہے۔مچل مارش نے مزید کہا کہ سری لنکا میں کنڈیشنز سپن کے لئے مددگار ہو سکتی ہیں اور ٹیم وہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے تصدیق کی کہ وہ ورلڈ کپ میں ٹراوس ہیڈ کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔آسٹریلیا کے مسائل یہیں ختم نہیں ہوتے، کیونکہ ٹیم کو پورے ٹورنامنٹ میں اپنے دو سٹار فاسٹ بولرز پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔
پیٹ کمنز کمر کے نچلے حصے کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں، جبکہ ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں۔تیز گیند باز ناتھن ایلس بھی انجری کے بعد واپسی کر رہے ہیں، جبکہ سپنر ایڈم زیمپا کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ بھی گروئن انجری سے دوچار ہیں۔آسٹریلیا آئندہ بدھ کو کولمبو میں آئرلینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا، جہاں ان کے لیے ورلڈ کپ کا آغاز نہایت اہم اور کڑا امتحان ثابت ہو سکتا ہے۔








