وزیراعظم شہباز شریف کی جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کو انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کو ایوانِ زیریں کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کے ساتھ قریبی تعاون جاری …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کو ایوانِ زیریں کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔