اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین بالخصوص جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان کا ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے، پاکستان جی ایس پی پلس کے چار دو سالہ جائزے کامیابی سے مکمل کر چکا ہے اور آئندہ بھی اپنی …
یورپی یونین بالخصوص جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان کا اہم اقتصادی شراکت دار ہے، اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین بالخصوص جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان کا ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے،
پاکستان جی ایس پی پلس کے چار دو سالہ جائزے کامیابی سے مکمل کر چکا ہے اور آئندہ بھی اپنی تمام ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری جاری رکھے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کی غرض سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کو گہرا اور وسیع کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یورپی یونین بالخصوص جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان کا ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے۔
انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان کامیابی کے ساتھ جی ایس پی پلس کے چار دو سالہ جائزے مکمل کر چکا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس اسکیم کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری جاری رکھے گا تاکہ باہمی طور پر مفید تجارتی مواقع کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، سیکریٹریز تجارت، داخلہ، سمندر پار پاکستانی اور انسانی حقوق، یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر اور متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔








