وفاقی آئینی عدالت، سوات سے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں سوات سے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی مبینہ نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہوئی جس میں عدالت نے آئینی و قانونی نکات پر معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ سماعت کے دوران آئینی عدالت نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا انتخابات سے قبل نااہلی کے تنازعے پر سپیکر …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں سوات سے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی مبینہ نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہوئی جس میں عدالت نے آئینی و قانونی نکات پر معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔

سماعت کے دوران آئینی عدالت نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا انتخابات سے قبل نااہلی کے تنازعے پر سپیکر قومی اسمبلی کا دفتر ریفرنس بھیج سکتا ہے یا نہیں۔ عدالت نے یہ نکتہ بھی اٹارنی جنرل کے سامنے رکھا کہ قبل از الیکشن نااہلی کے تنازعے پر آیا الیکشن کمیشن کو ریفرنس سننے کا اختیار حاصل ہے یا نہیں۔

سہیل سلطان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس نوعیت کے کیس میں نہ تو الیکشن کمیشن کو سماعت کا اختیار حاصل ہے اور نہ ہی سپیکر قومی اسمبلی ایسا کوئی ریفرنس بھیج سکتے ہیں۔کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔