سوڈان میں امدادی قافلوں اور انسانی کارکنوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت عمل ہے، خلیج تعاون کونسل

ریاض۔9فروری (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے سوڈان کے علاقے شمالی کردفان میں عالمی غذائی پروگرام کے امدادی قافلے پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے اس حملے کو انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ اور شہریوں کی مشکلات بڑھانے والا عمل قرار دیا اور …

ریاض۔9فروری (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے سوڈان کے علاقے شمالی کردفان میں عالمی غذائی پروگرام کے امدادی قافلے پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے اس حملے کو انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ اور شہریوں کی مشکلات بڑھانے والا عمل قرار دیا اور عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی قافلوں اور انسانی کارکنوں کو نشانہ بنانا ایک قابل مذمت عمل ہے، جو متاثرین تک ضروری امداد کی رسائی میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے اور خاص طور پر سوڈان میں موجود مشکل انسانی حالات میں شہریوں کی مشکلات کو بڑھا دیتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ جیسا کہ خلیج تعاون کونسل کے چھیالیسویں اجلاس میں بیان کیا گیا ، سوڈان میں امن قائم رکھنے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنا ضروری ہے، تاکہ اس کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی سیاسی کوششوں کی بھی حمایت کی جائے تاکہ جنگ بندی کی جائے اور سوڈان میں ایک آزاد اور غیر جانبدار شہری حکومت قائم ہو جو عوام کی توقعات کے مطابق ترقی، استحکام اور امن فراہم کرے۔