37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوزارت اطلاعات و نشریات (ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ) کی عوام کو تنبیہ

وزارت اطلاعات و نشریات (ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ) کی عوام کو تنبیہ

- Advertisement -

کرغزستان بلوا کر امریکہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے ویزے لگوانے کا جھانسہ دینے والوں سے ہوشیار رہیں‘ وزارت اطلاعات و نشریات (ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ) کی عوام کو تنبیہ

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات (ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ انیق احمد خان ولد تنویر احمد سکنہ میانوالی شناختی کارڈ نمبر 38302-9991996-1 جو کہ کرغزستان میں مقیم ہے اور پاکستان سے سادہ لوح عوام کو کرغزستان بلوا کر امریکہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے ویزے جاری کرنے اور کرانے کے دھندے میں ملوث ہے جس کے معاونین میں بلال خالد ولد خالد محمود سکنہ وہاڑی شناختی کارڈ نمبر 36603-3426682-1، محمد وسیم ڈھلوں ولد محمد رفیق ڈھلوں سکنہ بورے والا شناختی کارڈ نمبر 36601-6987244-3، عارف طیب ولد محمد عارف جاوید سکنہ کوٹلی میاں سیالکوٹ شامل ہیں۔ پاکستانی سفارتخانہ بشکک (کرغزستان) کے مطابق یہ بندے جعلی ویزوں میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے حتیٰ کہ ان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں لہٰذا مندرجہ بالا ملکوں میں ویزے کے خواہشمند افراد ان سے رابطہ نہ کریں بصورت دیگر وہ اپنے اس عمل کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ مزید تفصیلات رابطہ نمبر +996-312-37-39-01 (02) سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71079

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں