مسلم لیگ (ن) کے اراکین پارلیمنٹ کی اے پی پی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر ( اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تنازعہ کشمیر سمیت تمام علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کا موقف موثر انداز میں پیش کیا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جبکہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر ( اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تنازعہ کشمیر سمیت تمام علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کا موقف موثر انداز میں پیش کیا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جبکہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور مسلسل اشتعال انگیزی کر رہا ہے، پاکستان نے دنیا بالخصوص خطہ کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کیلئے بے مثال قربانیان دی ہیں، سی پیک علاقائی رابطہ کا منصوبہ ہے جس سے خطہ کے عوام کیلئے ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن سینیٹر نزہت صادق نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کے بارے میں پالیسی سے متعلق پارلیمنٹ نے پاکستان کا ردعمل موثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بڑی مالی و جانی قربانیاں دی ہیں، ان کا اعتراف نہ کرنا نامناسب بات ہے۔ اس حوالہ سے امور خارجہ کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا گیا اور اس صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ حکومت نے اس حوالہ سے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے سفیروں کی کانفرنس طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ہم سے ڈومور کا مطالبہ کرتا ہے لیکن ہمیں پتہ ہے کہ ہمیں کیا ڈومور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سول ملٹری قیادت اور دیگر تمام فریقوں کا موقف یکساں ہے۔آپریشن ضرب عضب اتفاق رائے سے شروع کیا گیا جبکہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔

Leave a Reply