نواز شریف کا نیب عدالت میں ان کی پیشی کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی پر افسوس کا اظہار

نواز شریف کا نیب عدالت میں ان کی پیشی کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی پر افسوس کا اظہار انتظامیہ اور عدلیہ کے ساتھ مل کر ایسا لائحہ عمل بنائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں، سابق وزیراعظم اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے نیب عدالت میں ان کی پیشی کے دوران ذرائع ابلاغ کے …

نواز شریف کا نیب عدالت میں ان کی پیشی کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی پر افسوس کا اظہار
انتظامیہ اور عدلیہ کے ساتھ مل کر ایسا لائحہ عمل بنائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں، سابق وزیراعظم

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے نیب عدالت میں ان کی پیشی کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اور عدلیہ کے ساتھ مل کر ایسا لائحہ عمل بنائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔ منگل کو پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کے آغاز سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے نیب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے ناروا برتاﺅ پر احتجاج کیا تو اس پر نواز شریف نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں آزادی اظہار کا قائل ہوں، انتظامیہ اور عدلیہ اس حوالے سے مل کر ایسا لائحہ عمل بنائیں تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

Leave a Reply