- Advertisement -
ریاض ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ سعودی اخبار کے مطابو شاہ سلمان نے جرمن چانسلر کے نام تحریری پیغام میں کہا ہے کہ وہ انہیں چوتھی مرتبہ چانسلر منتخب ہونے پر سعودی عوام و حکومت اور اپنی جانب سے مبارکباد، صحت و عافیت کے لئے نیک خواہشات اور دوست جرمن عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کی خواہشات کا اظہار کیا۔ ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی جرمن چانسلر کے نام مبارکباد کا پیغام ارسال کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71175
- Advertisement -