بیجنگ ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعودخالد نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان ہم آہنگی پرمبنی دوستی دنیاءکیلئے ایک مکمل مثال ہے ، مختلف ثقافتوں ،زبان، اورمذہب کے فرق کے باوجود دونوں ممالک نے نہ صرف برادرانہ تعلقات قائم کئے بلکہ پائیدار تزویراتی شراکت داری کے قیام کو ممکن بنایا۔انہوں نے یہ بات چین کے صوبہ شانکسی کے شہر ڈا تونگ میں ”تصویر کی طاقت“ کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی فوٹوگرافی وثقافتی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی رابطوں پرروشنی ڈالی ۔ اس تقریب کا اہتمام حکومت ڈان تونگ، چائنا پبلک ریلیشنز ایسوسی ایشن اورچینی آرٹ فوٹوگرافی سوسائٹی نے مشترکہ طورپر کیا تھا۔پاکستانہ سفیر نے شاہراہ ریشم اورپاک چین تعلقات کی روشنی میں ڈان تونگ کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور کہاکہ پانچویں صدی عیسوی میں چین کے ایک سفیر وی دورحکومت میں ڈاتونگ سے ہنزہ تک کا سفرکیا اوریوں پہلی بارمختلف ثقافتوں کے درمیان تعامل اوررابطوں کی بنیادیں استوارکیں، ان تاریخی تعلقات کی روشنی میں دونوں ممالک بزنس کمیونٹی اورطلباءکے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71190