پاکستانی سفارتکار ٹیپو عثمان کا اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کے بیان پر بھارتی جواب پر رد عمل

اسلام آباد۔ 26 ستمبر(اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں سفارتکار ٹیپو عثمان نے جنرل اسمبلی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت علاقائی بالا دستی کی غرض سے پاکستان کے اندر تخریبی کارروائیوں کیلئے دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ اور فنڈز فراہم کررہا ہے۔پاکستان نے ملک بھر میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ، اسے انصاف …

اسلام آباد۔ 26 ستمبر(اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں سفارتکار ٹیپو عثمان نے جنرل اسمبلی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت علاقائی بالا دستی کی غرض سے پاکستان کے اندر تخریبی کارروائیوں کیلئے دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ اور فنڈز فراہم کررہا ہے۔پاکستان نے ملک بھر میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ، اسے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور نئی دہلی کے ”اٹوٹ انگ“کے دعوی کو مسترد کرنے سے متعلق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کے بیان کے بعد بھارتی جواب پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔یو این میں پاکستانی مشن کے قونصلرٹیپو عثمان نے اپنے ریمارکس میںکہا کہ بھارت اپنی دہشت گرد فیکٹریوں میں تباہی پھیلانے والے عناصر تیار کر رہا ہے۔پاکستانی قونصلر نے کہا کہ بھارت کتنا بھی جھوٹ بولے ،وہ سچ کو چھپا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مندوب ایک بار پھر اصل معاملے سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میںنوجوانوں کو بصارت سے محروم کیا جارہا ہے،ہر روز خواتین کی بیحرمتی کی جاتی ہے اور بڑوں کو بیدردی سے قتل کیا جاتا ہے۔پاکستانی مشن کے قونصلر نے کہا کہ اصل معاملہ سلامتی کونسل کی قرار دادیں ہیں جن پر عملدرآمد سے بھارت انکاری ہے۔

Leave a Reply