اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ستائیس سال بعد آئندہ ماہ میرا بھیگوال پولی ٹیکنیک کالج میں تربیتی کلاسوں کا اجراءکر دیا جائے گا۔ پولی ٹیکنیک کالج میں وزارت کیڈ اور وزارت مواصلات کے تعمیراتی ٹیکنالوجی تربیتی ادارے (سی ٹی ٹی آئی) کے تعاون سے تربیتی کورس کرائے جائیں گے ۔ سی ٹی ٹی آئی کو …
ستائیس سال بعد آئندہ ماہ میرا بھیگوال پولی ٹیکنیک کالج میں تربیتی کلاسوں کا اجراءکر دیا جائے گا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ستائیس سال بعد آئندہ ماہ میرا بھیگوال پولی ٹیکنیک کالج میں تربیتی کلاسوں کا اجراءکر دیا جائے گا۔ پولی ٹیکنیک کالج میں وزارت کیڈ اور وزارت مواصلات کے تعمیراتی ٹیکنالوجی تربیتی ادارے (سی ٹی ٹی آئی) کے تعاون سے تربیتی کورس کرائے جائیں گے ۔ سی ٹی ٹی آئی کو تکنیکی تربیتی کورس کرانے کا وسیع تجربہ ہے اور اس کے تربیت یافتہ ڈپلومہ اور سرٹیفیکیٹ ہولڈر ملک کے طول و عرض میں اعلیٰ تکنیکی عہدوں پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انوار سے ملاقات کی اور انھیں سی ٹی ٹی آئی کی طرز پر میر ا بھیگوال کالج کو چلانے کی تجویز پیش کی ۔سی ٹی ٹی آئی کے ڈائریکٹر اور ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل نے وزیر کیڈ کے ہمراہ کالج کا دورہ کیا اور باہمی مشاورت سے کالج کو آئندہ ماہ اکتوبر میں چلانےکا فیصلہ کیا ۔کالج میں پہلے مرحلے میں سول ، الیکٹریکل اور کمپیوٹر کے تین سالہ کورسز شروع کیئے جائیں گے جبکہ اگلے سال مکینکل اور دیگر کورسز کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ پہلے سال کورسز کے تمام انتظامات سی ٹی ٹی آئی اور ایف ڈبلیو او کرے گی جبکہ آئندہ مالی سال سے وزارت کیڈ وفاقی بجٹ سے ادارے کیلئے فنڈ حاصل کرے گی ۔







